کب وہ سنتا ہے کہانی میریمرزا غالبURDENGمحفوظ کریںنقل کریںحجم کب وہ سنتا ہے کہانی میری اور پھر وہ بھی زبانی میری خلش غمزۂ خوں ریز نہ پوچھ دیکھ خونابہ فشانی میری کیا بیاں کر کے مرا روئیں گے یار مگر آشفتہ بیانی میری ہوں زخود رفتۂ بیدائے خیال بھول جانا ہے نشانی میری متقابل ہے مقابل میرا رک گیا دیکھ روانی میری قدر سنگ سر رہ رکھتا ہوں سخت ارزاں ہے گرانی میری گرد باد رہ بیتابی ہوں صرصر شوق ہے بانی میری دہن اس کا جو نہ معلوم ہوا کھل گئی ہیچ مدانی میری کر دیا ضعف نے عاجز غالبؔ ننگ پیری ہے جوانی میریماخذ اور انتسابUser-supplied Urdu corpus: urdu_ghazals_30_poets_multilingual.json. Poet: Mirza Ghalib. Dataset poem: kab-vo-suntaa-hai-kahaanii-merii-mirza-ghalib-ghazals. The source credits Rekhta. Roman text is Urdu transliteration, not an English translation.×