درد منت کش دوا نہ ہوامرزا غالبURDENGمحفوظ کریںنقل کریںحجم درد منت کش دوا نہ ہوا میں نہ اچھا ہوا برا نہ ہوا جمع کرتے ہو کیوں رقیبوں کو اک تماشا ہوا گلہ نہ ہوا ہم کہاں قسمت آزمانے جائیں تو ہی جب خنجر آزما نہ ہوا کتنے شیریں ہیں تیرے لب کہ رقیب گالیاں کھا کے بے مزا نہ ہوا ہے خبر گرم ان کے آنے کی آج ہی گھر میں بوریا نہ ہوا کیا وہ نمرود کی خدائی تھی بندگی میں مرا بھلا نہ ہوا جان دی دی ہوئی اسی کی تھی حق تو یوں ہے کہ حق ادا نہ ہوا زخم گر دب گیا لہو نہ تھما کام گر رک گیا روا نہ ہوا رہزنی ہے کہ دل ستانی ہے لے کے دل دل ستاں روانہ ہوا کچھ تو پڑھیے کہ لوگ کہتے ہیں آج غالبؔ غزل سرا نہ ہواماخذ اور انتسابUser-supplied Urdu corpus: urdu_ghazals_30_poets_multilingual.json. Poet: Mirza Ghalib. Dataset poem: dard-minnat-kash-e-davaa-na-huaa-mirza-ghalib-ghazals. The source credits Rekhta. Roman text is Urdu transliteration, not an English translation.×