فریاد کی کوئی لے نہیں ہےمرزا غالبURDENGمحفوظ کریںنقل کریںحجم فریاد کی کوئی لے نہیں ہے نالہ پابند نے نہیں ہے کیوں بوتے ہیں باغباں تونبے گر باغ گدائے مے نہیں ہے ہر چند ہر ایک شے میں تو ہے پر تجھ سی کوئی شے نہیں ہے ہاں کھائیو مت فریب ہستی ہر چند کہیں کہ ہے نہیں ہے شادی سے گزر کہ غم نہ ہووے اردی جو نہ ہو تو دے نہیں ہے کیوں رد قدح کرے ہے زاہد مے ہے یہ مگس کی قے نہیں ہے ہستی ہے نہ کچھ عدم ہے غالبؔ آخر تو کیا ہے اے نہیں ہےماخذ اور انتسابUser-supplied Urdu corpus: urdu_ghazals_30_poets_multilingual.json. Poet: Mirza Ghalib. Dataset poem: fariyaad-kii-koii-lai-nahiin-hai-mirza-ghalib-ghazals. The source credits Rekhta. Roman text is Urdu transliteration, not an English translation.×