کلام
وہ مری چین جبیں سے غم پنہاں سمجھا راز مکتوب بہ بے ربطی عنواں سمجھا
مرزا غالبشوق ہر رنگ رقیب سر و ساماں نکلا قیس تصویر کے پردے میں بھی عریاں نکلا
مرزا غالبوسعت سعی کرم دیکھ کہ سر تا سر خاک گزرے ہے آبلہ پا ابر گہربار ہنوز
مرزا غالبشکوے کے نام سے بے مہر خفا ہوتا ہے یہ بھی مت کہہ کہ جو کہیے تو گلہ ہوتا ہے
مرزا غالبیاد ہے شادی میں بھی ہنگامۂ یا رب مجھے سبحۂ زاہد ہوا ہے خندہ زیر لب مجھے
مرزا غالبسیماب پشت گرمی آئینہ دے ہے ہم حیراں کیے ہوئے ہیں دل بے قرار کے
مرزا غالبیک ذرۂ زمیں نہیں بے کار باغ کا یاں جادہ بھی فتیلہ ہے لالے کے داغ کا
مرزا غالبسیاہی جیسے گر جائے دم تحریر کاغذ پر مری قسمت میں یوں تصویر ہے شب ہاۓ ہجراں کی
مرزا غالبیہ نہ تھی ہماری قسمت کہ وصال یار ہوتا اگر اور جیتے رہتے یہی انتظار ہوتا
مرزا غالبسرمۂ مفت نظر ہوں مری قیمت یہ ہے کہ رہے چشم خریدار پہ احساں میرا
مرزا غالبزخم پر چھڑکیں کہاں طفلان بے پروا نمک کیا مزہ ہوتا اگر پتھر میں بھی ہوتا نمک
مرزا غالبتپش سے میری وقف کشمکش ہر تار بستر ہے مرا سر رنج بالیں ہے مرا تن بار بستر ہے
مرزا غالبزمانہ سخت کم آزار ہے بہ جان اسدؔ وگرنہ ہم تو توقع زیادہ رکھتے ہیں
مرزا غالبنکوہش ہے سزا فریادی بے داد دلبر کی مبادا خندۂ دنداں نما ہو صبح محشر کی
مرزا غالبسادگی پر اس کی مر جانے کی حسرت دل میں ہے بس نہیں چلتا کہ پھر خنجر کف قاتل میں ہے
مرزا غالبنکتہ چیں ہے غم دل اس کو سنائے نہ بنے کیا بنے بات جہاں بات بنائے نہ بنے
مرزا غالبسب کہاں کچھ لالہ و گل میں نمایاں ہو گئیں خاک میں کیا صورتیں ہوں گی کہ پنہاں ہو گئیں
مرزا غالبپا بہ دامن ہو رہا ہوں بسکہ میں صحرا نورد خار پا ہیں جوہر آئینۂ زانو مجھے
مرزا غالبصد جلوہ رو بہ رو ہے جو مژگاں اٹھائیے طاقت کہاں کہ دید کا احساں اٹھائیے
مرزا غالبپئے نذر کرم تحفہ ہے شرم نا رسائی کا بہ خوں غلتیدۂ صد رنگ دعویٰ پارسائی کا
مرزا غالبصفاۓ حیرت آئینہ ہے سامان زنگ آخر تغیر آب بر جا ماندہ کا پاتا ہے رنگ آخر
مرزا غالبپھر ہوا وقت کہ ہو بال کشا موج شراب دے بط مے کو دل و دست شنا موج شراب
مرزا غالبسرگشتگی میں عالم ہستی سے یاس ہے تسکیں کو دے نوید کہ مرنے کی آس ہے
مرزا غالبپھر اس انداز سے بہار آئی کہ ہوئے مہر و مہ تماشائی
مرزا غالب