کلام
سراپا رہن عشق و نا گزیر الفت ہستی عبادت برق کی کرتا ہوں اور افسوس حاصل کا
مرزا غالبپھر کچھ اک دل کو بے قراری ہے سینہ جویائے زخم کاری ہے
مرزا غالبستائش گر ہے زاہد اس قدر جس باغ رضواں کا وہ اک گلدستہ ہے ہم بے خودوں کے طاق نسیاں کا
مرزا غالبپھر مجھے دیدۂ تر یاد آیا دل جگر تشنۂ فریاد آیا
مرزا غالبقفس میں ہوں گر اچھا بھی نہ جانیں میرے شیون کو مرا ہونا برا کیا ہے نوا سنجان گلشن کو
مرزا غالبنالہ جز حسن طلب اے ستم ایجاد نہیں ہے تقاضائے جفا شکوۂ بیداد نہیں
مرزا غالبقطرۂ مے بسکہ حیرت سے نفس پرور ہوا خط جام مے سراسر رشتۂ گوہر ہوا
مرزا غالبنفس نہ انجمن آرزو سے باہر کھینچ اگر شراب نہیں انتظار ساغر کھینچ
مرزا غالبرفتار عمر قطع رہ اضطراب ہے اس سال کے حساب کو برق آفتاب ہے
مرزا غالبنہیں ہے زخم کوئی بخیے کے در خور مرے تن میں ہوا ہے تار اشک یاس رشتہ چشم سوزن میں
مرزا غالبرہا گر کوئی تا قیامت سلامت پھر اک روز مرنا ہے حضرت سلامت
مرزا غالبنہیں کہ مجھ کو قیامت کا اعتقاد نہیں شب فراق سے روز جزا زیاد نہیں
مرزا غالبرحم کر ظالم کہ کیا بود چراغ کشتہ ہے نبض بیمار وفا دود چراغ کشتہ ہے
مرزا غالبنقش ناز بت طناز بہ آغوش رقیب پاۓ طاؤس پئے خامۂ مانی مانگے
مرزا غالبرشک کہتا ہے کہ اس کا غیر سے اخلاص حیف عقل کہتی ہے کہ وہ بے مہر کس کا آشنا
مرزا غالبنقش فریادی ہے کس کی شوخیٔ تحریر کا کاغذی ہے پیرہن ہر پیکر تصویر کا
مرزا غالبرونے سے اور عشق میں بے باک ہو گئے دھوئے گئے ہم اتنے کہ بس پاک ہو گئے
مرزا غالبنوید امن ہے بیداد دوست جاں کے لیے رہی نہ طرز ستم کوئی آسماں کے لیے
مرزا غالبرخ نگار سے ہے سوز جاودانی شمع ہوئی ہے آتش گل آب زندگانی شمع
مرزا غالبکسی کو دے کے دل کوئی نواسنج فغاں کیوں ہو نہ ہو جب دل ہی سینے میں تو پھر منہ میں زباں کیوں ہو
مرزا غالبمہرباں ہو کے بلا لو مجھے چاہو جس وقت میں گیا وقت نہیں ہوں کہ پھر آ بھی نہ سکوں
مرزا غالبکوئی دن گر زندگانی اور ہے اپنے جی میں ہم نے ٹھانی اور ہے
مرزا غالبملتی ہے خوئے یار سے نار التہاب میں کافر ہوں گر نہ ملتی ہو راحت عذاب میں
مرزا غالبکوئی امید بر نہیں آتی کوئی صورت نظر نہیں آتی
مرزا غالب