کلام
مری ہستی فضاۓ حیرت آباد تمنا ہے جسے کہتے ہیں نالہ وہ اسی عالم کا عنقا ہے
مرزا غالبکیا تنگ ہم ستم زدگاں کا جہان ہے جس میں کہ ایک بیضۂ مور آسمان ہے
مرزا غالبمدت ہوئی ہے یار کو مہماں کیے ہوئے جوش قدح سے بزم چراغاں کیے ہوئے
مرزا غالبکیوں جل گیا نہ تاب رخ یار دیکھ کر جلتا ہوں اپنی طاقت دیدار دیکھ کر
مرزا غالبمژدہ اے ذوق اسیری کہ نظر آتا ہے دام خالی قفس مرغ گرفتار کے پاس
مرزا غالبلازم تھا کہ دیکھو مرا رستا کوئی دن اور تنہا گئے کیوں اب رہو تنہا کوئی دن اور
مرزا غالبنہ گل نغمہ ہوں نہ پردۂ ساز میں ہوں اپنی شکست کی آواز
مرزا غالبلب خشک در تشنگی مردگاں کا زیارت کدہ ہوں دل آزردگاں کا
مرزا غالبنہ ہوگا یک بیاباں ماندگی سے ذوق کم میرا حباب موجۂ رفتار ہے نقش قدم میرا
مرزا غالبلرزتا ہے مرا دل زحمت مہر درخشاں پر میں ہوں وہ قطرۂ شبنم کہ ہو خار بیاباں پر
مرزا غالبنہ ہوئی گر مرے مرنے سے تسلی نہ سہی امتحاں اور بھی باقی ہو تو یہ بھی نہ سہی
مرزا غالبلطافت بے کثافت جلوہ پیدا کر نہیں سکتی چمن زنگار ہے آئینۂ باد بہاری کا
مرزا غالبنہ لیوے گر خس جوہر طراوت سبزۂ خط سے لگائے خانۂ آئینہ میں روئے نگار آتش
مرزا غالبلوں وام بخت خفتہ سے یک خواب خوش ولے غالبؔ یہ خوف ہے کہ کہاں سے ادا کروں
مرزا غالبمانع دشت نوردی کوئی تدبیر نہیں ایک چکر ہے مرے پانو میں زنجیر نہیں
مرزا غالبکہتے ہو نہ دیں گے ہم دل اگر پڑا پایا دل کہاں کہ گم کیجے ہم نے مدعا پایا
مرزا غالبمحرم نہیں ہے تو ہی نوا ہائے راز کا یاں ورنہ جو حجاب ہے پردہ ہے ساز کا
مرزا غالبکہتے تو ہو تم سب کہ بت غالیہ مو آئے یک مرتبہ گھبرا کے کہو کوئی کہ وہ آئے
مرزا غالبمنظور تھی یہ شکل تجلی کو نور کی قسمت کھلی ترے قد و رخ سے ظہور کی
مرزا غالبکہوں جو حال تو کہتے ہو مدعا کہیے تمہیں کہو کہ جو تم یوں کہو تو کیا کہیے
مرزا غالبمسجد کے زیر سایہ خرابات چاہیے بھوں پاس آنکھ قبلۂ حاجات چاہیے
مرزا غالبکل کے لیے کر آج نہ خست شراب میں یہ سوء ظن ہے ساقی کوثر کے باب میں
مرزا غالبمت مردمک دیدہ میں سمجھو یہ نگاہیں ہیں جمع سویداۓ دل چشم میں آہیں
مرزا غالبکی وفا ہم سے تو غیر اس کو جفا کہتے ہیں ہوتی آئی ہے کہ اچھوں کو برا کہتے ہیں
مرزا غالب