کلام
آئے ہیں پارہ ہائے جگر درمیان اشک لایا ہے لعل بیش بہا کاروان اشک
مرزا غالبکارخانے سے جنوں کے بھی میں عریاں نکلا میری قسمت کا نہ ایک آدھ گریباں نکلا
مرزا غالببقدر لفظ و معنی فکرت احرام گریباں ہیں وگر نہ کیجیے جو ذرہ عریاں ہم نمایاں ہیں
مرزا غالبتا چند ناز مسجد و بت خانہ کھینچیے جوں شمع دل بخلوت جانا نہ کھینچیے
مرزا غالبسرشک آشفتہ سر تھا قطرہ زن مژگا ں سے جانے میں رہے یاں شوخی رفتار سے پا آستانے میں
مرزا غالباے نوا ساز تماشا سربکف جلتا ہوں میں یک طرف جلتا ہے دل اور یک طرف جلتا ہوں میں
مرزا غالبپھونکتا ہے نالہ ہر شب صور اسرافیل کی ہم کو جلدی ہے مگر تو نے قیامت ڈھیل کی
مرزا غالبتنگی رفیق رہ تھی عدم یا وجود تھا میرا سفر بہ طالع چشم حسود تھا
مرزا غالبشیشۂ آتشیں رخ پر نور عرق از خط چکیدہ روغن مور
مرزا غالبدل ہی نہیں کہ منت درباں اٹھائیے کس کو وفا کا سلسلہ جنباں اٹھائیے
مرزا غالبآنسو کہوں کہ آہ سوار ہوا کہوں ایسا عناں گسیختہ آیا کہ کیا کہوں
مرزا غالبہے ترحم آفریں آرایش بیداد یاں اشک چشم دام ہے ہر دانۂ صیاد یاں
مرزا غالبمیں ہوں مشتاق جفا مجھ پہ جفا اور سہی تم ہو بیداد سے خوش اس سے سوا اور سہی
مرزا غالبآپ نے مسنی الضر کہا ہے تو سہی یہ بھی یا حضرت ایوب گلا ہے تو سہی
مرزا غالبسوداے عشق سے دم سرد کشیدہ ہوں شام خیال زلف سے صبح دمیدہ ہوں
مرزا غالبہے بہاراں میں خزاں حاصل خیال عندلیب رنگ گل آتش کدہ ہے زیر بال عندلیب
مرزا غالبشکل طاؤس گرفتار بنایا ہے مجھے ہوں وہ گلدام کہ سبزے میں چھپایا ہے مجھے
مرزا غالبتشنۂ خون تماشا جو وہ پانی مانگے آئنہ رخصت انداز روانی مانگے
مرزا غالباپنا احوال دل زار کہوں یا نہ کہوں ہے حیا مانع اظہار کہوں یا نہ کہوں
مرزا غالبلطف نظارۂ قاتل دم بسمل آئے جان جائے تو بلا سے پہ کہیں دل آئے
مرزا غالببس کہ زیر خاک با آب طراوت راہ ہے ریشے سے ہر تخم کا دلو اندرون چاہ ہے
مرزا غالبشب وصال میں مونس گیا ہے بن تکیہ ہوا ہے موجب آرام جان و تن تکیہ
مرزا غالبکب فقیروں کو رسائی بت مے خوار کے پاس تو بتے بو دیجیے میخانے کی دیوار کے پاس
مرزا غالبسمجھاؤ اسے یہ وضع چھوڑے جو چاہے کرے پہ دل نہ توڑے
مرزا غالب