کلام
بسکہ دشوار ہے ہر کام کا آساں ہونا آدمی کو بھی میسر نہیں انساں ہونا
مرزا غالببزم شاہنشاہ میں اشعار کا دفتر کھلا رکھیو یا رب یہ در گنجینۂ گوہر کھلا
مرزا غالببے اعتدالیوں سے سبک سب میں ہم ہوئے جتنے زیادہ ہو گئے اتنے ہی کم ہوئے
مرزا غالببساط عجز میں تھا ایک دل یک قطرہ خوں وہ بھی سو رہتا ہے بہ انداز چکیدن سرنگوں وہ بھی
مرزا غالبچاہیے اچھوں کو جتنا چاہیے یہ اگر چاہیں تو پھر کیا چاہیے
مرزا غالباز مہر تا بہ ذرہ دل و دل ہے آئنہ طوطی کو شش جہت سے مقابل ہے آئنہ
مرزا غالبباغ پا کر خفقانی یہ ڈراتا ہے مجھے سایۂ شاخ گل افعی نظر آتا ہے مجھے
مرزا غالببازیچۂ اطفال ہے دنیا مرے آگے ہوتا ہے شب و روز تماشا مرے آگے
مرزا غالببہت سہی غم گیتی شراب کم کیا ہے غلام ساقیٔ کوثر ہوں مجھ کو غم کیا ہے
مرزا غالبآ کہ مری جان کو قرار نہیں ہے طاقت بیداد انتظار نہیں ہے
مرزا غالبآبرو کیا خاک اس گل کی کہ گلشن میں نہیں ہے گریباں ننگ پیراہن جو دامن میں نہیں
مرزا غالبآہ کو چاہیے اک عمر اثر ہوتے تک کون جیتا ہے تری زلف کے سر ہوتے تک
مرزا غالبآئینہ دیکھ اپنا سا منہ لے کے رہ گئے صاحب کو دل نہ دینے پہ کتنا غرور تھا
مرزا غالبآئینہ کیوں نہ دوں کہ تماشا کہیں جسے ایسا کہاں سے لاؤں کہ تجھ سا کہیں جسے
مرزا غالبآمد خط سے ہوا ہے سرد جو بازار دوست دود شمع کشتہ تھا شاید خط رخسار دوست
مرزا غالبآمد سیلاب طوفان صداۓ آب ہے نقش پا جو کان میں رکھتا ہے انگلی جادہ سے
مرزا غالبعجب نشاط سے جلاد کے چلے ہیں ہم آگے کہ اپنے سائے سے سر پانو سے ہے دو قدم آگے
مرزا غالبعرض ناز شوخیٔ دنداں برائے خندہ ہے دعواۓ جمعیت احباب جاۓ خندہ ہے
مرزا غالبعرض نیاز عشق کے قابل نہیں رہا جس دل پہ ناز تھا مجھے وہ دل نہیں رہا
مرزا غالبہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے بہت نکلے مرے ارمان لیکن پھر بھی کم نکلے
مرزا غالب