کلام
مت مردمک دیدہ میں سمجھو یہ نگاہیں ہیں جمع سویداۓ دل چشم میں آہیں
مرزا غالبعشرت قطرہ ہے دریا میں فنا ہو جانا درد کا حد سے گزرنا ہے دوا ہو جانا
مرزا غالبجادۂ رہ خور کو وقت شام ہے تار شعاع چرخ وا کرتا ہے ماہ نو سے آغوش وداع
مرزا غالبہر ایک بات پہ کہتے ہو تم کہ تو کیا ہے تمہیں کہو کہ یہ انداز گفتگو کیا ہے
مرزا غالبجب تک دہان زخم نہ پیدا کرے کوئی مشکل کہ تجھ سے راہ سخن وا کرے کوئی
مرزا غالبہر قدم دورئ منزل ہے نمایاں مجھ سے میری رفتار سے بھاگے ہے بیاباں مجھ سے
مرزا غالبجہاں تیرا نقش قدم دیکھتے ہیں خیاباں خیاباں ارم دیکھتے ہیں
مرزا غالبحریف مطلب مشکل نہیں فسون نیاز دعا قبول ہو یا رب کہ عمر خضر دراز
مرزا غالبجراحت تحفہ الماس ارمغاں داغ جگر ہدیہ مبارک باد اسدؔ غم خوار جان دردمند آیا
مرزا غالبحسد سے دل اگر افسردہ ہے گرم تماشا ہو کہ چشم تنگ شاید کثرت نظارہ سے وا ہو
مرزا غالبجور سے باز آئے پر باز آئیں کیا کہتے ہیں ہم تجھ کو منہ دکھلائیں کیا
مرزا غالبہوس کو ہے نشاط کار کیا کیا نہ ہو مرنا تو جینے کا مزا کیا
مرزا غالبجس بزم میں تو ناز سے گفتار میں آوے جاں کالبد صورت دیوار میں آوے
مرزا غالبہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے بہت نکلے مرے ارمان لیکن پھر بھی کم نکلے
مرزا غالبجس جا نسیم شانہ کش زلف یار ہے نافہ دماغ آہوئے دشت تتار ہے
مرزا غالبہوئی تاخیر تو کچھ باعث تاخیر بھی تھا آپ آتے تھے مگر کوئی عناں گیر بھی تھا
مرزا غالبجنوں کی دستگیری کس سے ہو گر ہو نہ عریانی گریباں چاک کا حق ہو گیا ہے میری گردن پر
مرزا غالبہجوم غم سے یاں تک سرنگونی مجھ کو حاصل ہے کہ تار دامن و تار نظر میں فرق مشکل ہے
مرزا غالبجز قیس اور کوئی نہ آیا بروئے کار صحرا مگر بہ تنگی چشم حسود تھا
مرزا غالبحسن مہ گرچہ بہ ہنگام کمال اچھا ہے اس سے میرا مہہ خورشید جمال اچھا ہے
مرزا غالبکب وہ سنتا ہے کہانی میری اور پھر وہ بھی زبانی میری
مرزا غالبحسن غمزے کی کشاکش سے چھٹا میرے بعد بارے آرام سے ہیں اہل جفا میرے بعد
مرزا غالبکبھی نیکی بھی اس کے جی میں گر آ جائے ہے مجھ سے جفائیں کر کے اپنی یاد شرما جائے ہے مجھ سے
مرزا غالبحضور شاہ میں اہل سخن کی آزمائش ہے چمن میں خوش نوایان چمن کی آزمائش ہے
مرزا غالب